حیدرآباد،19مارچ(اعتمادنیوز)بنجارہ ہلز کے ایل این نگر علاقے میں ایک 26سالہ ایم ٹیک کا طالب علم اچھی نوکری نہیں ملنے کی صورت میں منگل کی رات خودکشی کرلی۔بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق پرکاشم ضلع کے کے۔ بھردواج ولد
مُتھیا نے اپنی رہائش گاہ میں منگل کی رات اپنے رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔وہ اچھی نوکری نہیں ملنے کی وجہ سے کافی اداس تھا جسکی وجہ سے بھردواج نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔بنجارہ ہلز پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ منتقل کردیا ۔